علیشا یا علیشہ اور اریبہ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم
سوال
علیشا اور اریبہ نام شرعی لحاظ سے کیسے ہیں؟ اور اس کے معنی کیا ہیں؟
جواب
اصل نام ’’علیشہ‘‘ ہے، اور یہ ’’عالی شاہ‘‘ سے بناہے، ’’علیشہ‘‘ کے معنی بلند بادشاہ، عظیم المرتبت بادشاہ۔ یہ مذکر لفظ ہے، بچیوں کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی اچھا نام تجویز کریں۔
’’اریبہ‘‘ (اَرِیْبَهْ) کے ایک معنیٰ عقل مند کے آتے ہیں اور دوسرا معنیٰ وسعت والی، کشادہ، کے بھی آتے ہیں، مذکورہ معانی کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

