بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک لاکھ پر کتنی زکاۃ لازم ہوگی؟

سوال

میرے پاس 1 لاکھ نقد  روپیہ ہے،  کیا اس پر زکاۃ ہوگی کہ نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ کل رقم آپ کی بنیادی ضرورت (مثلاً رواں مہینے کے راشن اور یوٹیلیٹی بلز) سے زائد ہے اور آپ پر قرض بھی نہیں ہے تو  مذکورہ رقم (ایک لاکھ روپے)  پر  2500 روپے بطور  زکاۃ ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔

واضح رہے کہ زکاۃ کی واجب مقدار معلوم کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ کل مالیت کو چالیس سے تقسیم کردیجیے، حاصل جواب، زکاۃ کی واجب مقدار ہوگا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144108200163
تاریخ27-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں