جمعہ میں خطبہ کی حیثیت
سوال
جمعہ میں خطبہ دینا کیا ہے؟
جواب
جمعہ میں خطبہ دینا جمعہ کے صحیح ہونے کی شرائط میں سے ہے، اگر خطبہ کے بغیر جمعہ کی نماز پڑھی گئی تو وہ صحیح نہیں ہوگی۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1 / 259):
"وأما الشرائط التي ترجع إلى غير المصلي فخمسة في ظاهر الروايات، المصر الجامع، والسلطان، والخطبة، والجماعة، والوقت". فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144108200132
تاریخ27-03-2020

