ذبح شدہ مرغی کے انڈے کا حکم
سوال
ذبح مرغی کے اندر انڈے ہو تے ہیں کچے اور خون آلود، کیا انہیں استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب
اگر ذبح شدہ مرغی میں انڈے ہوں تو ان کا کھانا جائز ہے۔
خون آلودہ انڈے سے مراد اگر یہ ہے کہ انڈے کی سطح اور چھلکے پر خون لگا ہوا ہو تو اس کو دھوکر استعمال کرنا جائز ہےاور اگر انڈے کے اندر خون ہو تو پھر اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔
البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (1 / 282):
"ولو صلى وفي كمه بيضة مذرة قد صار محها دما جازت لأنه في معدنه". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

