بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہم نام رکھنا

سوال

ماہم کے معنی کیا ہیں؟ اور یہ نام رکھ سکتے ہیں؟

جواب

تلاش کے باوجود کسی مستند عربی، اردو یا فارسی لغت میں ’’ماہم‘‘ کا معنی نہیں ملا۔

بظاہر یہ ایک لفظ نہیں، بلکہ ’’ماہم‘‘ فارسی زبان کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے،  ’’ماہ‘‘ بمعنی چاند  اور ’’ہم‘‘ جمع متکلم کا صیغہ ہے ، دونوں کو ملا کرتخفیفاً  ایک ’’ہ‘‘ کو حذف کرلیا گیا ہے، لہٰذا ’’ماہم‘‘ کے معنی ہیں ’’ہمارا چاند‘‘ ۔ 

بہتر یہ ہے کہ ’’ماہم‘‘  کے بجائے کسی صحابیہ کے نام پر  نام رکھا جائے یا کوئی اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201389
تاریخ29-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں