زینت نام
سوال
میری بیٹی کے لیے زینہ (zaina) نام رکھنا صحیح ہے؟
جواب
واضح ہو کہ زینت (زاء کی نیچے زیر) کے ساتھ تو مستعمل ہے البتہ زینت (زاء پر زبر) کے ساتھ نہیں مل سکا لہذا زینت (zeenat) نام رکھنا درست ہے اور اس کا اطلاق ہر اس چیز پر کیا جاتا ہے جس کے ذریعہ سنورا جاتا ہو۔
لسان العرب (13 / 202):
والزِّيْنَةُ والزُّونَة: اسْمٌ جَامِعٌ لِمَا تُزُيِّنَ بِهِ، قُلِبَتِ الْكَسْرَةُ ضَمَّةً فَانْقَلَبَتِ الْيَاءُ وَاوًا.
العين (7 / 387):
والزّينة جامعٌ لكُلِّ ما يتزيّن به۔ فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

