آپ ﷺ کا ابو جہل سے رشتہ
سوال
آپ ﷺ کا ابو جہل سے کیا رشتہ تھا ؟
جواب
ابوجہل( جس کا اصل نام عمرو ابن ہشام تھا )قریش خاندان سے تعلق تھا، لیکن آپ ﷺ سے اس کا کوئی قریبی رشتہ نہیں تھا، بعض لوگ جو اس کو آپ ﷺ کا چچا خیا ل کرتے ہیں یہ غلط ہے ؛ اس لیے کہ آ پﷺ کے دادا عبد المطلب تھے اور ابوجہل نہ عبد المطلب کا بیٹا ہے اور نہ ہی عبد المطلب کے خاندان کا ہے؛ بلکہ عبد المطلب عبد مناف کے خاندان کے تھے اور ابو جہل مخزومی قبیلہ اور خاندان کا تھا ان دونوں میں خونی رشتہ نہیں ہے۔
أبوجهل بن هشام بن المغیرۃ بن عبد الله بن عمر بن مخزوم القرشي المخزومي الخ۔ (اسد الغابہ فی معرفۃ الصحابہ،دارالفکر ۳/۵۶۷) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

