بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی کو تجھے تین طلاق ہے کہنا

سوال

اگرکسی نے غصے میں بیوی سے کہا  کہ تجھے تین طلاق ہیں۔ اگر میں تجھےبیوی رکھوں تو گویا میں نے اپنی ماں کو بیوی رکھا۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں "تجھے تین طلاق ہیں" کے الفاظ سے بیوی پر تینوں طلاقیں واقع ہوگئی ہیں، اب دونوں کا ساتھ رہنا ناجائزہے، عدت گزار کر بیوی دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے۔ فقط واللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ ملاحظہ کیجیے:

تین طلاق ایک مجلس میں دینا

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201305
تاریخ25-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں