ذبح شدہ مرغی میں سے نکلے ہوئے خون آلودہ انڈوں کا استعمال
سوال
جب مرغی کو ذبح کر دیا جاتا ہے، اس میں سے انڈے نکلتے ہیں خون آلودہ، کیا انہیں استعمال کرنا جائز ہے؟
جواب
خون آلودہ انڈے سے مراد اگر یہ ہے کہ انڈے کی سطح اور چھلکے پر خون لگا ہوا ہو تو اس کو دھوکر استعمال کرنا جائز ہے۔ اور اگر انڈے کے اندر خون ہو تو پھر اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 349):
"وكذا البيضة، فلايتنجس بها الثوب ولا الماء إذا وقعت فيه، لكن يكره التوضؤ به للاختلاف".
وفیہ ایضا (1/ 403):
"كما لو صلى حاملاً بيضةً مذرةً صار مخها دمًا جاز؛ لأنه في معدنه، والشيء ما دام في معدنه لايعطى له حكم النجاسة". فقط و الله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

