بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خواب میں شوہر اورجیٹھانی کا نکاح دیکھنا

سوال

ایک عورت نے خواب میں اپنے شوہر اور جیٹھانی کا نکاح ہوتے دیکھاہے،  بظاہر تو نکاح مجبوری لگ رہاتھا،  مگر سسرال والے اور شوہر سب رسومات خوشی سے کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ اس خواب میں جیٹھ  کو بھی دیکھا گیا ہے جو اس نکاح سے خوش نہیں اور مجبور نظر آئے،  اس طرح کا خواب دوسری دفعہ بھی آیا اور اس میں نکاح کی مدت 7 سال بتائی گئی اور اس میں رخصتی ہونے کا جلد دیکھا گیا۔

جواب

شاید آپ کے شوہر اپنے بھائی اور ان کی بیوی کے ساتھ مالی تعاون کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کو دنیا کی فراوانی میں اور اضافہ ہوگا، اسے جاری رکھیں۔   فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201207
تاریخ24-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں