خواب میں گھر کے باہر شیروں کا گھومنا
سوال
خواب میں ہمارے گھر کے باہر شیر گھوم رہے ہیں، ہم اپنے گھر کے کھڑکی دروازے بند کر کے خود کو محفوظ کر لیتے ہیں۔
جواب
شیر کی تعبیر اولیاء اللہ اور اللہ کے نیک بندوں سے ہے۔ آپ کے قرب وجوار میں جو نیک بندے ہوں گھر والوں سے کہیں کہ ان سے تعلق رکھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107201204
تاریخ24-03-2020

