بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن مسجد جانا

سوال

میرے گھر سے جامع مسجد تقریباً  20 منٹ کے پیدل فاصلے پر ہے، یہ فاصلہ پیدل کا ہے، گاڑی یا بائیک پر فاصلہ 5 منٹ کا ہے، اب ہمارے  لیے اس مسجد کو جمعہ کی نماز کے لیے جانا ضروری ہے کہ نہیں؟ یہ مسجد ہمارے ہی گاؤں کے درمیان میں ہے، لیکن ہمارا گھر 20 منٹ کی دوری پر ہے؟ ( ہمارا گاؤں بہت وسیع پھیلا ہوا ہے)۔

جواب

اگر آپ کے گاؤں میں جمعہ پڑھنے کی شرائط موجود ہیں تو آپ پر جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہے، اگر مسجد آپ کے گھر سے 20 منٹ پیدل  اور 5 منٹ موٹر سائیکل کی سواری کے فاصلے پر ہو تو آپ پر لازم ہے کہ مسجد میں حاضر ہوکر جمعہ کی نماز پڑھیں۔ فقط و اللہ اعلم

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:

گاؤں میں جمعہ کا حکم

بڑے گاؤں کی تعریف

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201200
تاریخ24-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں