بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سنن میں ایک ہی سورت بار بار پڑھنا

سوال

 چار رکعت والی سنت میں بار بار ایک ہی سورت پڑھ سکتے ہیں یا نہیں۔اور چار قل ترتیب سے چار رکعت میں ادا کر سکتے ہیں یا نہیں۔

جواب

اگر سنن و نوافل میں سے کوئی نماز ہو تو  ایک ہی سورت کو دہرانا بھی جائز ہے تاہم بہتر یہ ہے کہ الگ اگ سورتیں پڑھی جائیں۔

چار قل ترتیب سے چار رکعتوں میں پڑھ سکتے ہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 546):
لا بأس أن يقرأ سورة ويعيدها في الثانية، وأن يقرأ في الأولى من محل وفي الثانية من آخر ولو من سورة إن كان بينهما آيتان فأكثر

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 546):
(قوله لا بأس أن يقرأ سورة إلخ) أفاد أنه يكره تنزيها، وعليه يحمل جزم القنية بالكراهة، ويحمل فعله - عليه الصلاة والسلام - لذلك على بيان الجواز، هذا إذا لم يضطر

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201187
تاریخ24-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں