میزان بینک میں سیونگ اکاونٹ
سوال
کیا میزان بنک اسلامی بنک ہے؟ کیا میزان بنک میں پرافٹ پر رقم سیونگ اکاؤنٹ میں سال، دو سال، پانچ سال کے لیے رکھوا سکتے ہیں؟ میزان بنک گھر کے لیے جو قرضہ دے رہا ہے اگر اس پر واپسی پر اضافی رقم تین فیصد یا جو اضافی وصول کرے تو کیا قرضہ لے سکتے ہیں؟
جواب
ہماری معلومات اور تحقیق کے مطابق میزان بینک سمیت مروجہ اسلامی بینکوں کے معاملات اسلامی اصولوں کے مطابق نہیں ہیں، اس لیے ان بینکوں میں سیونگ اکاؤنٹ کھولنا یا ان سے سودی قرضہ لینا ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

