پھوپھی زاد بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرنا
سوال
کیا کوئی اپنے پھوپھی زاد بیٹے کی بیٹی سے نکاح کر سکتا ہے؟
جواب
پھوپھی زاد بیٹے کی بیٹی سے نکاح کرنا جائز ہے، بشرطیکہ محرمیت کا کوئی اور رشتہ نہ ہو، مثلاً پھوپھی زاد بیٹا رضاعی (دودھ شریک) بھائی نہ ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107201121
تاریخ22-03-2020

