تین طلاق کا شرعی حکم
سوال
تین طلاقیں ایک شمار ہوتی ہیں یا تین؟
جواب
واضح رہے کہ تین طلاق ایک ساتھ دینا شرعاً مکروہ وممنوع اور گناہ کی بات ہے، تاہم اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دے دے تو تین طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
نوٹ: مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107201100
تاریخ22-03-2020

