بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنبی آدمی کا آستین میں قرآن مجید پکڑنا

سوال

کیاجنبی آدمی آستین میں قرآنِ مجید پکڑسکتاہے؟

جواب

جنبی آدمی آستین میں قرآنِ مجید نہیں  پکڑسکتا، اس لیے کہ یہ اس کے اپنے پہنے ہوئے کپڑوں کا حصہ ہے،البتہ ایسا کوئی کپڑا جو بدن سے متصل نہ ہو مثلاً رومال وغیرہ تو  اس سے پکڑ سکتا ہے۔

"واختلفوا في مس المصحف بما عدا أعضاء الطهارة وبما غسل من الأعضاء قبل إكمال الوضوء، والمنع أصح. كذا في الزاهدي، ولايجوز لهم مس المصحف بالثياب التي هم لابسوها، ويكره لهم مس كتب التفسير والفقه والسنن، ولا بأس بمسها بالكم. هكذا في التبيين". (الفتاوى الهندية (1/ 38) فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201044
تاریخ21-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں