بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

29 ربیع الثانی 1448ھ 12 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کتاب نزہۃ المجالس میں مذکور فضائل کا حکم

سوال

کتاب "نزہۃ المجالس" میں مذکور فضائل کے بارے میں آپ حضرات کی کیا رائے  ہے؟ 

جواب

محقق اہلِ علم کے نزدیک علامہ عبد الرحمن صفوری رحمہ اللہ کی کتاب "نزہۃ المجالس  ومنتخب النفائس" میں بہت سی من گھڑت وغیرمعتبر  اور اسرائیلی روایات ہیں، اس لیے جب تک دیگر محدثین سے اس کتاب میں درج روایات کی تائید نہ مل جائے، محض اس کتاب پر اعتماد کرکے انہیں بیان کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107201024
تاریخ21-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں