منال نام رکھنے کا حکم
سوال
میں اپنی بیٹی کا نام ’’منال‘‘ رکھنا چاہتاہوں۔ ’’منال‘‘ نام کے معنی کیا ہیں؟ اس نام کو رکھنا کیسا ہے؟
جواب
’’منال‘‘ (مَنَال) میم اور نون کے زبر کے ساتھ، کے معنی ہیں: ایسی چیز جس کو حاصل کیا جائے۔ عطیہ، تحفہ۔ یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ تاہم صحابیات کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب زیادہ بہتر ہے۔
"مَنَال : (معجم الغني) 1- بَعِيدُ الْمَنَالِ : مَا يَصْعُبُ الْحُصُولُ عَلَيْهِ عَكْسُ :سَهْل الْمَنَالِ. 2- لاَ يَنَالُ مِنْهُ مَنَالاً : لاَ يُؤَثِّرُ عَلَيْهِ. 3- نَالَهُ أَوْفَرَ مَنَالٍ : أَعْطَاهُ أَوْفَرَ العَطَاءِ".فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

