بینک کی تنخواہ سے قربانی کرنا
سوال
1- بینک کی تنخواہ سے قربانی کرسکتے ہیں یا نہیں؟
2- بینک کی تنخواہ حلال ہے یا حرام؟
جواب
1۔ بینک کی تنخواہ چوں کہ حلال نہیں، لہذا اس سے قربانی نہ کی جائے، بلکہ حلال مال سے قرباںی کرنا ضروری ہوگا، اگر حلال مال موجود نہ ہو تو کسی حلال آمدنی والے شخص سے قرضہ لے کر قربانی کرلی جائے۔
2۔ بینک کا طریقۂ تمویل چوں کہ سودی ہے، لہذا بینک میں نہ نوکری حلال ہے اور نہ ہی تنخواہ حلال ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107201010
تاریخ21-03-2020

