کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہن کر نماز ادا کرنا
سوال
کرونا کی موجودہ صورتِ حال کے مطابق اگر منہ پر ماسک چڑھا کر مسجد میں جماعت کے ساتھ نماز ادا کی جائے تو کیا حکم ہو گا؟
جواب
عام حالات میں نماز کے دوران چہرہ چھپا کر یا ماسک پہن کر نماز ادا کرنا مکروہِ تحریمی ہے، تاہم موجودہ حالات میں احتیاطی تدابیر کے طور پر ماسک پہن کر نماز ادا کرنا مکروہ نہ ہوگا، تاہم یہ حکم اس وقت تک ہے جب تک مذکورہ وبائی مرض ختم نہ ہوجائے۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
https://www.banuri.edu.pk/readquestion/کرونا-وائرس-سے-حفاظت-کے-لئے-ماسک-پہن-کر-نماز-ادا-کرنا-144107200946/19-03-2020
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

