بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ایک سودا ایجنٹ کے واسطے سے کرنے کے بعد دوسرا سودا بلا واسطہ مالک سے کروانا

سوال

اگر زید نے کسی ایجنٹ کے واسطے سے خالد سے زمین خریدی۔ اب اس کے تعلقات خالد سے اچھے ہوگئے۔ اب وہ اپنے کسی عزیز کو ایجنٹ کو لائے بغیر براہِ راست خالد سے زمین دلوانا چاہتا ہے۔ ایسا کرنا کیسا ہے؟

جواب

اگر زید نے ایجنٹ سے براہِ راست سودا نہ کرنے کا وعدہ نہیں کیا تھا تو جائز ہے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144107201006
تاریخ21-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں