بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا اپنے شوہر کو عمامہ باندھ کر دینا

سوال

کیاعورت اپنے شوہر کو عمامہ باندھ کے دے سکتی ہے؟

جواب

بیوی کے لیے شوہر کو عمامہ باندھ کر دینا جائز ہے، بلکہ شوہر کی خدمت اور اس کے کاموں میں معاون بننے کی وجہ سے وہ ثواب کی مستحق بھی ہوگی، بالخصوص دینی امور اور سنتوں پر عمل میں تعاون پر اور بھی زیادہ اجر وثواب کی امید ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200981
تاریخ20-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں