موسیٰ کلیم نام رکھنا
سوال
موسیٰ کلیم نام رکھنا کیسا ہے؟ نیز موسیٰ کے معنی کیا ہیں؟
جواب
موسیٰ : جلیل القدر نبی کا نام ہے، اور انبیاء کے نام پر نام رکھنے پر معنی ملحوظ نہیں ہوتا، بلکہ اس نام کے اچھے اور درست ہونے کے لیے صرف اتنا کافی ہے وہ کسی نبی کا نام ہے، اور کلیم کے معنی : ”بات کرنے والا “ ہے۔ لہذا ’’موسیٰ کلیم‘‘ نام رکھنا جائز ہے، ’’موسیٰ کلیم اللہ‘‘ مناسب نہیں ہوگا۔
تاج العروس (40/ 199۔201):
"ومُوسَى: اسْمُ نَبِيَ مِن أَنْبياءِ اللهاِ، صلى الله عَلَيْهِ وعَلى نبيِّنا وَسلم؛ والنِّسْبَةُ {مُوسِيُّ} ومُوسَوِيُّ. وَقد ذُكِرَ فِي عِيسَى". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

