تکبیر قنوت واجب ہے
سوال
وتر کی تیسری رکعت میں دعائے قنوت کے لیے جو تکبیر پڑھتے ہیں، کیا وہ واجب ہے یا نہیں؟
جواب
وتر کی تیسری رکعت میں قرأت کے بعد قنوت سے پہلے کہی جانے والی تکبیر واجب ہے۔
الفتاوى الهندية (1 / 128):
"(ومنها القنوت) فإذا تركه يجب عليه السهو، و تركه يتحقق برفع رأسه من الركوع و لو ترك التكبيرة التي بعد القراءة قبل القنوت سجد للسهو؛ و لأنها بمنزلة تكبيرات العيد، كذا في التبيين".
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200936
تاریخ19-03-2020

