والد کا نام ہٹا کر شوہر کا نام لکھنا
سوال
جو عورتیں اپنے والد کا نام ہٹا کر اس کی جگہ اپنے شوہر کا نام اپناتی ہیں، کیا یہ حرام ہے؟
جواب
بیوی کا نام شوہر کی طرف منسوب کرنے میں کسی طرح بھی ولادت کی نسبت نہیں سمجھی جاتی، لہٰذا شناخت کے لیے اپنے نام کے ساتھ شوہر کا نام لگانا جائز ہے۔
تفصیلی جواب درج ذیل لنک میں ملاحظہ کریں :
شادی کے بعد عورت کا باپ یا شوہر کا نام اپنے نام کے ساتھ لگانا
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200891
تاریخ18-03-2020

