بریلوی امام کے دیوبندی شخص کا نکاح پڑھانے کا حکم
سوال
رضا خانی بریلوی امام اگر کسی دیوبندی کا نکاح پڑھائے تو کیا نکاح ہوجائے گا؟ تجدید کی ضرورت تو نہیں پڑتی ؟
جواب
بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والا شخص اگر کسی دیوبندی مسلک پر عمل کرنے والے شخص کا نکاح پڑھائے تو نکاح ہوجائے گا اور تجدید کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200858
تاریخ17-03-2020

