جماعت کا وقت ہونے پر گھڑی میں قدقامت الصلاۃ کی آواز آنا
سوال
مساجد میں جب جماعت کاوقت ہوجاتا ہے تو گھڑی سے قدقامت الصلاۃ کی آواز سنائی دیتی ہے، کیا اس مقصد کے لیے ’’قدقامت الصلاۃ‘‘ کے الفاظ استعمال کرناجائز ہے ؟
جواب
اس میں شرعاً مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200828
تاریخ16-03-2020

