بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز کی قراءت میں ایسی غلطی جس سے معنیٰ بدل جائے

سوال

 نماز میں امام صاحب نے {علم ان لن تحصوه}کی  جگہ  "علم ان تحصوه" پڑھا۔ حضرات مفتیانِ کرام سے سوال یہ ہے کہ صورتِ مذکورہ میں نماز درست ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ آیت کے معنی میں تغیر آگیا ہے، لہذا اگر نماز میں اس کی تصحیح نہیں کی تو اس سے نماز فاسد ہوگئی تھی، اعادہ ضروری ہے۔

وفي فتاوی قاضیخان:

"وإن تغیر المعنی بأن قرأ ’’ان الابرار لفی جحیم وان الفجار لفی نعیم‘‘ او قرأ ’’ان الذین اٰمنوا وعملوا الصالحات اولئك هم شر البریة‘‘ أو قرأ ’’وجوه یومئذ علیها غبرة اولئك هم المؤمنون حقًّا‘‘ تفسد صلوته؛ لأنه أخبر بخلاف ما أخبر الله تعالی به، قال بعضهم: لاتفسد صلوته؛ لعموم البلوی، والأول أصح‘‘.

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200817
تاریخ16-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں