بارش کے پانی پر دم کرنے والی روایت
سوال
اس حدیثِ مبارک سے متعلق وضاحت فرمائیں کہ یہ درست ہے یا ضعیف روایت ہے؟
’’ نبی کریمﷺ کا ارشاد ہے کہ جو شخص بارش کا پانی لے کر اس پر سورۂ فاتحہ 70 بار، سورہ اخلاص 70 بار اور معوذتین 70 بار پڑھ کر دم کرے تو آپ ﷺ نے قسم کھا کر ارشاد فرمایا کہ جبرائیل ؑ میرے پاس تشریف لائے اور مجھے خبر دی کہ جو شخص یہ پانی 7روز تک متواتر پیے گا اللہ تعالیٰ اس کے جسم سے ہر بیماری دور فرمادیں گے اور اسے صحت وعافیت عطا فرمائیں گے اور اس کے گوشت پوست اور اس کی ہڈیوں سے تمام بیماریوں کو نکال دیں گے‘‘۔
جواب
ایسی کوئی حدیث ذخیرۂ احادیث میں موجودنہیں ہے، ممکن ہے کسی بزرگ کا مجرب عمل ہو، لیکن یہ حدیث نہیں ہے، لہٰذا اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

