بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا حضرت عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کی کوئی ریکاڈنگ موجود ہے؟

سوال

یو ٹیوب پر جو خطبہ حضرت سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللّٰہ علیہ کی طرف منسوب کیا جاتا ہے، اس کا جواب تو مجھے مل گیا، لیکن یہ ارشاد فرمادیجیےکہ آیا حضرت صاحب کی آواز کی کوئی ریکارڈنگ اس وقت موجود ہے یا نہیں؟

جواب

ختمِ نبوت کے دفتر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق حضرت مولانا سید عطاء اللہ شاہ بخاری رحمہ اللہ کے صاحب زادے مولانا عطاء المہیمن صاحب کے بقول حضرت شاہ صاحب رحمہ اللہ کی اصل آواز میں کوئی ریکاڈنگ کہیں بھی موجود  نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200714
تاریخ13-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں