ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی طور پر ایک لاکھ مرتبہ کلمۂ طیبہ پڑھنے کا حکم
سوال
میت کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی طور پر ایک لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا جائز ہے؟
جواب
میت کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی طور پر ایک لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا جائز ہے بشرطیکہ عدد (ایک لاکھ) اور اجتماعی ہیئت کو شریعت کی طرف سے منصوص اور لازم نہ سمجھا جائے، اور اہلِ خانہ یا مہمانوں میں سے نہ پڑھنے والوں پرطعن و تشنیع نہ کی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200691
تاریخ12-03-2020

