مشکاۃ نام کا معنی اور نام رکھنے کا حکم
سوال
’’مشکوت‘‘ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
یہ عربی لفظ ہے، اور عربی میں اس لفظ کا صحیح رسم الخط "مِشكاة" یا ”مشکوٰة“ ہے، اس کے معنی ہیں: (1) چراغ دان ، دیوار میں چراغ رکھنے کا طاق ، (2) شمع دان ، لیمپ اسٹینڈ (3) دیواری انگیٹھی ۔ (القاموس الوحید) ۔ لڑکی کا یہ نام رکھنا درست ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200684
تاریخ12-03-2020

