بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا غیر مسلموں کے کپڑے دھونے سے پاک ہوجاتے ہیں؟

سوال

غیر مذہب  کے کپڑے دھونے سے  پاک ہوں گے یا نہیں؟

جواب

غیر مسلموں کے کپڑوں پر اگر نجاست نہ لگی ہو تو  وہ پاک شمار ہوں گے، اور اگر نجاست لگی ہوئی ہو، یا پاک نا پاک ہونے میں شک ہو تو  تین مرتبہ اس طور پر دھونے سے کہ ہر بار نیا پانی استعمال کیا جائے، اور ہر بار نچوڑا جائے، یا بہتے پانی میں اچھی طرح دھویا جائے کہ نجاست کے زائل ہونے کا اطمینان ہوجائے تو  پاک ہوجائیں گے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200658
تاریخ11-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں