بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پہلی رکعت میں سورۃ الناس پڑھنے کے بعد دوسری رکعت میں کون سی سورت پڑھی جائے؟

سوال

دورانِ نماز  پہلی رکعت میں سورۃ الفاتحہ کے بعد سورۃ الناس پڑھ  لی جائے تو دوسری رکعت میں سورۃ الناس دوبارہ پڑھی جائے گی یا کوئی اور سورت پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۃ الناس پڑھ  لی اور تکمیلِ قرآن کا موقع نہ ہو تو  دوسری رکعت میں بھی دوبارہ سورۃ الناس پڑھنا بہترہے، تاہم سورۃ البقرۃ  کی ابتدائی آیات بھی پڑھ سکتے ہیں۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 546):
"لا بأس أن يقرأ سورة ويعيدها في الثانية.

(قوله: لا بأس أن يقرأ سورة إلخ) أفاد أنه يكره تنزيها، وعليه يحمل جزم القنية بالكراهة، ويحمل فعله عليه الصلاة والسلام لذلك على بيان الجواز، هذا إذا لم يضطر، فإن اضطر بأن قرأ في الأولى - {قل أعوذ برب الناس} [الناس: 1]- أعادها في الثانية إن لم يختم نهر لأن التكرار أهون من القراءة منكوسًا، بزازية، وأما لو ختم القرآن في ركعة فيأتي قريبا أنه يقرأ من البقرة". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200641
تاریخ11-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں