رشتہ کی خالہ سے نکاح کرنا
سوال
میرا رشتہ جہاں ہورہا ہے وہ میری نانی کے خالہ زاد بھائی کی بیٹی ہے، جو کہ رشتے میں میری خالہ لگتی ہے، کیا میرا ان سے نکاح ہوسکتا ہے؟ براہِ کرم شرعی حکم سے آگاہ فرمائیں!
جواب
سگی خالہ محارم میں شامل ہے، البتہ رشتہ کی خالہ محرمات میں شامل نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں مذکورہ لڑکی سے آپ کا نکاح جائز ہوگا بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ (مثلاً رضاعت) نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200624
تاریخ10-03-2020

