محمد بہروز نام رکھنا
سوال
محمدبہروز نام رکھنا کیسا ہے،؟
جواب
"بِہروز" فارسی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنی ہیں : سیاہ رنگ، نیلگوں کم قیمت کا بلّور۔ (فرہنگ فارسی، ط: دار الاشاعت۔ لٖغات فارسی، ط: دار عمر فاروق حضرو)
صرف "محمد" نام رکھ لیا جائے یا دیگر انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم یا تابعین، صلحاء کے ناموں میں سے یا دیگر اچھے بامعنی ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200611
تاریخ10-03-2020

