بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 ربیع الثانی 1448ھ 08 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کسی ایک شریک کا اپنی دکان کا کرایہ بھی وصول کرنا

سوال

 دوشریک ہیں کاروبار میں ایک کا حصہ 75فیصد ہے اور دوسرے کا 25فیصد ہے اب 25فیصد والا محنت کرتا ہے منافع نصف نصف ہے اور75فیصد والا دکان کا کرایہ بھی لیتا ہے اب دکان کا کرایہ لینا اس  کے لیے جائز ہے کہ نہیں ؟

جواب

مذکورہ کاروبار میں دکان کا مالک بھی شریک ہے، لہٰذا شریک کا اپنی ہی دکان کا کرایہ لینا شرعًا جائز نہیں، اس کی صحیح متبادل صورت یہ ہے کہ دکان کا مالک باہمی رضامندی سے اپنے نفع کے تناسب میں کچھ اضافہ کرلے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144107200586
تاریخ10-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں