نئی دکان کے افتتاح سے پہلے والدین اور علماءِ کرام سے دعا کروانا
سوال
کوئی شخص نئی دکان کھولے اور اس کی برکت وکامیابی کے لیے دکان کے افتتاح سے پہلے اپنےماں باپ کو دعا کے لیے لائے، اس کے بعد علماءِ کرام کو لائے، اس کے بعددکان دار حضرات کو دعوت دے تو اس بارے میں دین کیا راہ نمائی کرتا ہے اور اس کی کہاں تک اجازت ہے?
جواب
کوئی بھی نیا کام شروع کرتے ہوئے، بزرگوں سے دعا کرانا جائز اور اچھا عمل ہے، دکان کے افتتاح سے پہلے والدین اور علماءِ کرام سے دعا کرانا اور اس کے لیے ان کو دکان پر بلانا بھی جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

