عصر کی نماز کے بعد قضا نماز
سوال
عصر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
اگر کوئی عصر کے بعد قضا نمازوں میں سے کوئی نماز ادا کرنا چاہتا ہے تو وہ سورج کے زردی مائل ہونے سے پہلے تک قضا پڑھ سکتا ہے، سورج کے زردی مائل ہوجانے کے بعد سے لے کر غروب آفتاب تک وقتی عصر کے علاوہ باقی کوئی نماز ادا نہیں کرسکتا۔ اور عصر کے بعد سورج زرد ہونے سے پہلے قضا پڑھنی ہو تو ایسی جگہ نہ پڑھے جہاں لوگ دیکھتے ہوں، تاکہ لوگوں کے سامنے نماز قضا کرنے کی کوتاہی کا اظہار نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

