بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنابت کے بعد غسل کیے بغیر کھانا

سوال

کیا جنابت کے بعد غسل کیے بغیر کھانا پینا جائز نہیں؟

جواب

جنابت کی حالت میں کھانا پینا جائزہے، البتہ مستحب ہے کہ اس حالت میں ہاتھ دھونے اور کلی کرنے کے بعد کھائے پیے۔ ہاتھ دھوئے بغیر اور کلی کیے بغیر جنبی کے لیے کھانا پینا مکروہِ تنزیہی ہے۔ 

الدر المختار شرح تنوير الأبصار في فقه مذهب الإمام أبي حنيفة - (1 / 175):
"( لا ) قراءة ( قنوت ) ولا أكله وشربه بعد غسل يد وفم ولا معاودة أهله قبل اغتساله إلا إذا احتلم لم يأت أهله". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200575
تاریخ09-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں