بالوں کو کلر کروانا
سوال
بالوں کو ڈائی(کلر )کرنا مہندی کے رنگ کا جائز ہے یانہیں ؟
جواب
خالص سیاہ رنگ سے ڈائی کرنا جائز نہیں ہے، اس کے علاوہ بقیہ رنگ بالوں میں لگانا درست ہے، مرد اور عورت دونوں کا حکم اس بارے میں یک ساں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200552
تاریخ09-03-2020

