والدین سے غلطی ہو تو اولاد کے لیے کیا حکم ہے؟
سوال
اگر والدین لا علمی کی وجہ سے کوئی ایسا کام کرتے ہیں جو تربیت کے لحاظ سے بھی غلط ہو اور شریعت کے لحاظ سے بھی غلط ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
جواب
والدین سے اگر کوئی ایسا کام سرزد ہوجائے جو بچے کی تربیت کے اعتبار سے بھی اور شرعی اعتبار سے بھی غلط ہو تو ان کو انتہائی ادب و احترام اور نرمی سے سمجھانے کی کوشش کرنی چاہیے، سختی یا بے ادبی سے مکمل اجتناب کرنا چاہیے۔ اگر ممکن ہو تو خود ان سے کچھ کہنے کے بجائے کسی بزرگ یا ان کے ہم مرتبہ شخص سے ان کو سمجھانے کی درخواست کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

