بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امتحان میں نمبر کم ہونے کی وجہ سے سفارش اور رشوت کے ذریعہ نوکری حاصل کرنے کا حکم

سوال

مجھے یہ معلوم کرنا تھا میں نے بی کام کیا ہے، کراچی یونیورسٹی سے اور ایک جگہ گورنمنٹ جاب کے لیے اپلائی کیا تھا انٹر بیس پر، جس میں میرے نمبر کم آئے ہیں، اور میری سفارش بھی ہے اور وہ کچھ رقم بھی مانگ رہے ہیں تو  کیا یہ جاب میرے لیے جائز ہوگی یا ناجائز؟

جواب

اگر آپ کے نمبر مطلوبہ جاب (نوکری) کے لیے درکار نمبروں سے کم ہیں تو  آپ اس نوکری کے مستحق نہیں ہیں، لہٰذا سفارش اور رشوت کے ذریعہ مذکورہ نوکری حاصل کرنا آپ کے  لیے جائز نہیں ہے؛ کیوں کہ اس میں رشوت کے گناہ کے ساتھ  ساتھ  دوسروں کی حق تلفی کا گناہ بھی آپ کو ملے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200530
تاریخ09-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں