زمین خریدنے کے بعد زیادہ قیمت پر واپس سابقہ مالک کو بیچنے کا حکم
سوال
ہم نے ایک زمین لی جس کے لیے زمین کے مالک کو پچاس ہزار دیے، ایک مہینہ بعد اس کا فون آیا اور اس نے کہا کہ وہ پلاٹ مجھے دے دو میں تمہیں پچھتر ہزار دیتا ہوں ۔کیا اس پچھتر ہزار کا لینا صحیح ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں زمین کی قیمت ادا کرکے اس پر قبضہ کرنے کے بعد، اس زمین کا سابقہ مالک اگر آپ سے وہ زمین دوبارہ زیادہ قیمت پر خریدنا چاہتا ہے تو آپ کے لیے اس زمین کو زیادہ قیمت پر سابقہ مالک کو بیچنا جائز ہے، بشرطیکہ جس وقت آپ نے خریدا تھا اس وقت اس طرح کی کوئی شرط نہ لگائی ہو۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

