فروخت کرنے کی نیت سے خریدی گئی کار پر زکات کا حکم
سوال
میں نے ایک کار بیچنے کے ارادے سے خریدی، لیکن وہ اب تک نہ بک سکی اور کار شو روم پر کھڑی ہے، اس پر زکات کا کیا حکم ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ کار کی موجودہ ویلیو معلوم کرکے زکات کا سال مکمل ہونے پر کل کا ڈھائی فیصد زکات کے طور پر ادا کرنا آپ پر لازم ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144107200502
تاریخ08-03-2020

