جھرًا قراءت میں امام درمیان سے ایک آیت چھوڑدے
سوال
اگر امام جہر اً قراء ت کرتے ہوئے ایک آیت چھوڑ کر دوسری آیت پڑھے تو نماز ہوجائے گی؟
جواب
اگر آیت چھوڑنے سے معنی میں ایسا تغیر پیدا نہیں ہوا جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے تو ایسی صورت میں نماز درست ہے ، اور اگر ایسا تغیر پیدا ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی، بہتر یہ ہے کہ آیات کی تعیین کے ساتھ مسئلہ پوچھا جائے۔
"ولوزاد کلمةً أو نقص کلمة أو نقص حرفًا أو قدّمه أو بدله بآخر ... لم تفسد مالم یتغیر المعنی". (شامی ج1 ص633) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

