بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اہلِ تشیع کی غیر مذہبی تقریبات میں شرکت کاحکم

سوال

اہلِ تشیع کی مذہبی تقاریب کے علاوہ مثلاً شادی وغیرہ تقریبات میں شرکت کرنا کیسا ہے؟ اگر وہ رشتہ دار ہو یا نہ ہو، دونوں صورتوں میں کیا حکم ہے؟

جواب

عام احوال میں  اہلِ تشیع کے ساتھ  رشتہ دار ہوں یا غیر رشتہ دار (ان کی مذہبی تقریبات سے اجتناب کرتے ہوئے) کھاناکھانا  جائز ہے، البتہ جن شیعہ کے عقائد خراب ہوں اور ان کی غیر مذہبی تقریبات میں شریک ہو کر ان کے ساتھ  کھانا پینا رکھنے میں اپنے عقائد بگڑنے کا اندیشہ ہو  تو  ان کے ساتھ کھانا پینا اور ان کی تقریبات میں شرکت جائز نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200443
تاریخ07-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں