بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینک کی طرف سے ملنے والے تحائف کا حکم

سوال

حج ایپلی کیشن کے بعد بینک سے جو گفٹ (شتری ) ملتی ہے, کیا اس کا استعمال جائز ہے؟

جواب

بینک  اپنی آمدن سے تحائف (چھتری وغیرہ) دے  تو ان کا استعمال جائز نہیں ہے، البتہ اگر تحقیق سے ثابت ہوجائے کہ تحائف بینک کی آمدن سے نہیں ہیں، کسی کمپنی وغیرہ کی طرف سے بینک کے توسط سے حجاجِ کرام کو دیے جارہے ہیں تو ان کا استعمال ناجائز نہیں ہوگا۔ ان پر اگر بینک کا نام، لوگو وغیرہ کوئی نشان لگاہو تو  یہ قرینہ ہے بینک کی طرف سے ہونے کا، اس صورت میں استعمال نہیں کرنا چاہیے۔  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144107200431
تاریخ07-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں