بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عبیرہ نام کا معنی

سوال

’’عبیرہ‘‘  نام رکھنا کیسا ہے ؟ اس نام کا مطلب بتا دیں اور یہ بھی بتائیں کیا یہ کسی صحابیہ کا نام ہے ؟

جواب

"عَبِیْرَة" (عبیرہ) خوش بو کانام ہے،  اس لحاظ سے یہ نام رکھا جاسکتا ہے ، تلاش کے باوجود ہمیں صحابیات کے ناموں میں یہ نام نہیں مل سکا۔

حدیث شریف میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے:

" وَلَا مَسِسْتُ خَزَّةً وَلَا حَرِيرَةً أَلْيَنَ مِنْ كَفِّ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا شَمِمْتُ مِسْكَةً وَلَا عَبِيرَةً (عَنْبَرَةً) أَطْيَبَ رَائِحَةً مِنْ رَائِحَةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ". فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144107200428
تاریخ07-03-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں